ہفتہ, جون 21, 2025
اشتہار

ویڈیو: ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کی کٹ کی رونمائی کردی گئی ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم میں کٹ کی رونمائی کی اور کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

تقریب میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی بھی موجود تھے۔ چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر بھی تقریب رونمائی میں شریک تھے۔

ویڈیو میں بابر اعظم، شاداب خان، نسیم شاہ، صائم ایوب، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور محمد رضوان بھی موجود ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ ٹیم میں بھرپور صلاحیت ہے، 2009 کی ٹرافی کی طرح ٹیم 2024 کی بھی ٹرافی لے کر آئے گی، اگر میرے بس میں ہوتا تو ٹیم کے لیے ایک لاکھ ڈالر سے زیادہ انعام کا اعلان کرتا۔

انہوں نے کہا کہ یہ پیسے حکومت کے یا میرے نہیں کھلاڑیوں کی محنت کے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز یکم جون کو ویسٹ انڈیز اور امریکا میں کھیلا جائے گا ، روایتی حریف پاک بھارت ٹیمیں 9 جون کو مدمقابل آئیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں