پیر, اکتوبر 7, 2024
اشتہار

اگر ٹریولنگ نہ کروں میرے پاس ’مرسڈیز‘ ہوسکتی ہے، کومل عزیز

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کومل میر کا کہنا ہے کہ اگر میں ٹریولنگ نہ کروں میرے پاس مرسڈیز ہوسکتی ہے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں اداکارہ کومل عزیز اور رابعہ کلثوم نے شرکت کی اور سیگمنٹ میں ٹریولنگ سے متعلق اظہار خیال کیا۔

کومل عزیز نے کہا کہ ٹریولنگ کرنا بہت مہنگا شوق ہے اگر میں ٹریولنگ نہ کروں تو ایک مرسڈیز لے سکتی ہوں، ٹریولنگ کی وجہ سے میرے پاس ایک عام سے گاڑی ہے لیکن مجھے ٹریولنگ سے بہت خوشی ملتی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ سال میں شاید چار سے پانچ مرتبہ ٹریول کرتی ہوں اور اب میرا گول ہے کہ مہینے میں ایک بار ٹریولنگ کروں گی۔

کومل عزیز نے کہا کہ ابھی عید تھی تو میں تھائی لینڈ چلی گئی تھی اور بڑی عید پر ترکی جانے کا ارادہ ہے، جو بھی لمبی چھٹی آتی ہے اس میں ٹریولنگ کے لیے نکل جاتی ہوں۔

اداکارہ نے کہا کہ کوشش کرتی ہوں کہ جس بھی ملک جاؤں وہاں پر مداح بھی بنالوں۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی بات کریں تو مجھے ہنزہ، کشمیر اور نتھیا گلی بہت پسند ہے، ملک کے خوبصورت پہاڑ اچھے لگتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں