بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا۔

ڈبلن میں آئرلینڈ کے میچ میں کپتان بابر اعظم نے 42 گیندوں پر 75 رنز کی اننگز کھیلی اور کیریئر کی 39 نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑا۔

بابر اعظم نے ٹی 20 میچز میں 39 نصف سنچریاں اور تین سنچریاں اسکور کی ہیں۔

- Advertisement -

ویرات کوہلی کی نصف سنچریوں کی تعداد 38 ہے جبکہ روہت شرما نے ٹی 20 میں 34 نصف سنچریاں اسکور کررکھی ہیں۔

وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 29 نصف سنچریوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے تیسرے ٹی 20 میں آئرلینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے سیریز اپنے نام کرلی۔

ڈبلن میں کھیلے گئے تیسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے آئرلینڈ کی جانب سے دیا گیا 179 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 17 اوورز میں باآسانی حاصل کرلیا۔

شاہین آفریدی کو تین وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں