لندن : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ مولاناعبدالعزیز کا دھمکی آمیزوڈیوپیغام انتہائی جھوٹا، شرمناک اورقابل مذمت ہے۔ مولاناعبدالعزیز نے اپنے خطابات میں طلبہ وطالبات کوخودکش حملوں کادرس دیا۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے لندن سے جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مولاناعبدالعزیز نے اپنے خطابات میں طلبہ وطالبات کوخودکش حملوں کادرس دیا۔
وہ طالبان، القاعدہ اورداعش جیسی دہشت گردتنظیموں کی صبح شام تبلیغ اور وکالت کرتے آئے ہیں اورآج تک کررہے ہیں، الطاف حسین کا کہنا تھا کہ مسجد ضرار اسلام اورمسلمانوں کونقصان پہنچانے کیلئے قائم کی گئی تھی اسی لئے اللہ کے حکم سے نبی کریم نے صحا بہ کرام کو ا س مسجد کو ڈھانے کاحکم دیاتھا۔
مسجد ضرار کی طرح لال مسجد میں بھی مسلمانوں کاروپ دھارکر اسلام اورمسلمانوں کو نقصان پہنچانے کی تبلیغ اورعمل کیا جاتا رہا ہے۔ اگر کسی مسجد میں اسلام اورمسلمانوں ہی کونقصان پہنچانے کادرس اور تبلیغ کی جائے توایسی مسجد کومسجد ضرار سے تشبیہ نہ دی جائے تواورکیانام دیاجائے؟
انہوں نے کہا کہ جامعہ حفصہ کی طالبات نے اپنے تازہ ترین وڈیو پیغام میں پاکستان میں داعش کی خلافت قائم کرنے کی بات کی ہے۔ علما ئے کرام، تاریخ دان، سیاسی ومذہبی جماعتیں اپنے ضمیر کے مطابق بتائیں کہ میں اپنے بیان میں کہاں تک درست یاغلط ہوں؟