جمعرات, جنوری 9, 2025
اشتہار

ہیرا منڈی کی کاسٹنگ ڈائریکٹر شرمین سیگل کے حق میں بول پڑیں

اشتہار

حیرت انگیز

اداکارہ ہیرا منڈی کی کاسٹنگ ڈائریکٹر شروتی مہاجن اداکارہ شرمین سیگل (عالم زیب) کے حق میں بول پڑیں۔

اداکارہ شرمین سیگل ہیرا منڈی کے ہدایت کاری سنجے لیلا کی بھانجی ہیں جنہیں ویب سیریز کی ریلیز کے بعد سے ہی ان کی اداکاری پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

تاہم اب ویب شو کی کاسٹنگ ڈائریکٹڑ شروتی مہاجن نے ان کی حمایت میں سامنے آگئی ہیں۔

- Advertisement -

حالیہ انٹرویو میں شروتی مہاجن نے کہا کہ شرمین ’عالم زیب‘ کے کردار کے لیے صحیح انتخاب ہیں انہیں ٹرول کرنا غیر منصفانہ ہے۔

ویب سیریز میں شرمین نے عالم زیب کا کردار نبھایا جو ملیکا جان (منیشا کوئرالہ) کی بیٹی ہے۔

شروتی کے مطابق اس ماہ کے شروع میں ریلیز ہونے والی ویب سیریز میں ان کے کام کو لوگوں کی بڑی تعداد نے پسند کیا ہے۔ "لوگوں نے اس کے کام کو بھی پسند کیا ہے۔ یہ اس کے ساتھ ناانصافی ہے کہ ہم ہمیشہ منفی بات کرنا چاہتے ہیں۔ ہمارا دماغ منفی خیالات کو اپنی طرف راغب کرنا پسند کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہیرا منڈی کے بارے میں مثبت باتیں ہورہی ہیں سب سے اہم بات یہ ہے کہ ایک اداکار کے طور پر شرمین نے اپنے کردار پر سو فیصد دیا ہے، وہ بہت محنتی اداکار ہیں، ہمیں ان کی تعریف کرنی چاہیے اور اچھائی پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔

آٹھ اقساط پر مشتمل ویب سیریز جس میں ادیتی راؤ حیدری، ریچا چڈھا، سوناکشی سنہا، شرمین سیگل، منیشا کوئرالہ اور سنجیدہ شیخ کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیے ہیں، اس کے ساتھ فریدہ جلال، فردین خان، شیکھر اور ادھیان سمن اور طحہ شاہ بھی فلم میں شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں