جمعہ, نومبر 22, 2024
اشتہار

جب بھارت میں آئی ٹی انقلاب آ سکتا ہے تو پاکستان میں کیوں نہیں؟ مریم نواز

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی پروجیکٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو ڈیجیٹل ورلڈ کے ساتھ جوڑیں گے۔

نواز شریف آئی ٹی سٹی پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف نے آئی ٹی سٹی منصوبے کی بنیاد رکھی تھی اور اڑھائی ماہ کی قلیل مدت میں پہلی آئی ٹی سٹی کا افتتاح کیا گیا۔

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف ہی ملک میں تھری جی اور فور جی لے کر آئے، 853 ایکڑ پر مشتمل آئی ٹی سٹی بنائی جا رہی ہے جسے 10 سال کیلیے ٹیکس فری بنایا جا رہا ہے، نالج سٹی اور فلم سٹی کا بھی حصہ بنایا جا رہا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ نالج سٹی میں مختلف یونیورسٹیز اپنے کیمپس کھولیں گی، حکومت سرمایہ کاروں کو سہولت دے گی، بڑی آئی ٹی کمپنیوں نے نواز شریف آئی ٹی سٹی میں دلچسپی دکھائی ہے، میری پوری توجہ رہے گی کہ بچے اپنے پاؤں پر کھڑے ہوں۔

اپنے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ بھارت میں آئی ٹی انقلاب آیا اور آئی ٹی سٹیز بنیں، جب بھارت میں آئی ٹی انقلاب آ سکتا ہے تو پاکستان میں کیوں نہیں؟

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے لاکھوں طلبا کو لیپ ٹاپ دیے گئے تھے لیکن بچوں کے ہاتھ سے لیپ ٹاپ لے کر ڈنڈے اور پیٹرول بم تھما دیے گئے، آج وہ بچے جیل کی سلاخوں کے پیچھے پڑے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا مقصد ملک میں آئی ٹی انقلاب لانا ہے، لاہور سمیت پورے صوبے میں فری وائی فائی دیں گے۔

مریم نواز نے یہ بھی اعلان کیا کہ لیپ ٹاپ اسکیم دوبارہ شروع کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں