پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

لاہور میں سیلون کے باہر خاتون کو گولیاں مار دی گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں سیلون کے باہر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون زخمی ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز فائیو میں سیلون کے باہر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مالکن زینب شدید زخمی ہوگئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے خاتون کو کار سے اترتے وقت نشانہ بنایا۔

- Advertisement -

تفتیشی حکام کے مطابق فائرنگ کے بعد موٹر سائیکل پر سوار 2 حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے، زینب کو 6 گولیاں لگی ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے جنرل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے خاتون کے چہرے پر ایک گولی لگی جبکہ باقی گولیاں کندھے پر لگی ہیں۔

ایس پی کینٹ اویس شفیق کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد لی جارہی ہے، حملہ آور کچھ دور ہتھیار اور موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

Comments

اہم ترین

احمر کھوکھر
احمر کھوکھر
احمر کھوکھر بطور کرائم نیوز اے آروائی نیوز لاہور سے وابستہ ہیں

مزید خبریں