جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

کنگنا رناوت کا گینگسٹر ابو سلیم سے کیا تعلق ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

بالی وڈ اداکارہ اور انتہا پسند جماعت بی جے پی کی امیدوار کنگنا رناوت نے گینگسٹر ابو سلیم کے ساتھ تعلق کے حوالے سے اہم بیان دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگنا رناوت نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر اپنی ایک متنازع تصویر منظر عام پر آنے کے بعد وضاحت جاری کی ہے۔ تصویر میں وہ جس شخص کے ساتھ نظر آ رہی ہیں اس کے بارے میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ وہ گینگسٹر ابو سلیم ہے۔

اداکار سے سیاست دان بننے والی کنگنا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی ہے جس میں اںھوں نے کہا کہ یہ سچ نہیں ہے کہ میرا ابو سلیم سے کوئی تعلق ہے۔

- Advertisement -

ہماچل پردیش کی منڈی لوک سبھا سیٹ کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار نے بتایا کہ تصویر میں نظر آنے والا شخص سابق صحافی ہے۔

کنگنا کا کہنا تھا کہ یہ صحافی مارک مینوئل کی سراسر بے عزتی ہے جو ٹائمز آف انڈیا کے سابق انٹرٹینمنٹ ایڈیٹر ہیں۔ وہ ابوسلیم نہیں ہیں اور یہ تصویر فلم کی تشہیر کی تقریب میں لی گئی تھی۔

واضح رہے کہ ہندو انتہا پسند سوچ کی حامی بالی وڈ اسٹار کنگنا رناوت نے لوک سبھا الیکشن میں کامیاب ہونے کی صورت میں اعلان کیا تھا کہ وہ فلم انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیں گی

انٹرویو میں کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ میں ایک وقت میں صرف ایک کام کرنا پسند کریں گی لیکن اداکاری کے علاوہ فلموں کی پروڈکشن جاری رکھیں گی۔

کنگنا رناوت نے اعتراف کیا کہ فلمی دنیا جھوٹ پر مبنی ہے اور یہاں ہر چیز جعلی ہے، فلمساز بہت ہی مختلف ماحول بناتے ہیں اور یہ صرف ایک چمکیلی دنیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں