ہفتہ, اکتوبر 19, 2024
اشتہار

سیاست میں واپسی کے بعد سابق گورنر عشرت العباد کے سیاسی رابطے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : دبئی میں سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدرشیرافضل مروت نے ملاقات میں مستقبل میں رابطے اور ملاقاتوں کا سلسلہ بحال رکھنے پر اتفاق کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سیاست میں واپسی کے اعلان کے بعد سابق گورنر عشرت العباد نے سیاسی رابطے شروع کردیے۔

دبئی میں سابق گورنر سندھ سے پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر شیرافضل مروت کی ملاقات ہوئی ، ملاقات تین گھنٹے جاری رہی۔

- Advertisement -

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، سابق گورنر سندھ نے کہا ہے کہ سیاسی استحکام، پاکستان کی سلامتی اورترقی کیلئے ناگزیر ہے ، مفاہمت کی سیاست ہی ملک کو درپیش بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔

مزید پڑھیں : سابق گورنر سندھ عشرت العباد نے وطن واپسی کا اعلان کر دیا

ان کا کہنا تھا کہ کے پی کے وزیراعلی علی امین گنڈا پور کا وفاق اور ایس آئی ایف سی کے ساتھ تعاون اچھا شگون ہے، مفاہمتی اقدامات ہی سے وفاق اور صوبے کی ترقی میں مدد ملے گی۔

ڈاکٹر عشرت العباد نے مزید کہا کہ انتظامی اورگورننس کے معاملات کوسیاسی اختلافات سے الگ رکھنا چاہیے، بامعنی بات چیت سے ہی موجودہ سیاسی درجہ حرارت کم کیا جاسکتا ہے۔

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرعشرت العباد کی سیاسی بصیرت اور معاملہ فہمی کے سب معترف اور قائل ہیں۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں رابطے اور ملاقاتوں کا سلسلہ بحال رکھنے پر اتفاق کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں