جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

بھارت اور میانمار کے سرحدی علاقوں میں شدید زلزلہ

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت اور میانمار کے سرحدی علاقے میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق برلن میں واقع جرمن ریسرچ سینٹر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.6 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلہ 84 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز میانمار میں تھا، تاہم اس کے جھٹکے بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام اور اس کے دارالحکومت گوہاٹی اور میگھالے کے شہر شیلانگ میں بھی محسوس کیے گئے۔

- Advertisement -

اس سے قبل تائیوان کے مشرقی ساحلی علاقے میں 5.8 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا تھا۔

تائیوانی حکام کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ زلزلے کی شدت سے دارالحکومت تائپے میں عمارتیں لرز گئیں۔

حکام کے مطابق تائیوان کے مشرقی ساحل ہوالین کاؤنٹی پر آنے والے زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ کسی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

امریکی ریاست نیو جرسی اور نیو یارک میں بھی زلزلہ

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ تائیوان کے مشرقی علاقے میں 6.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ کاؤنٹی ہوالین میں زلزلے کے شدید جھٹکے ریکارڈ کیے گئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں