منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

امریکی ریاست نیو جرسی اور نیو یارک میں بھی زلزلہ

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا کی ریاست نیویارک اور نیوجرسی سمیت کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

امریکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ زلزلے کے باعث نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جاری غزہ پر اجلاس کچھ وقت کیلئے روکنا پڑا جبکہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجکر 23 منٹ پر محسوس کیے گئے، زلزلے کا مرکز نیو یارک شہر کے مغرب میں 40 میل دور وائٹ اسٹیشن نیو جرسی کے قریب تھا۔

- Advertisement -

ایران کے صوبہ ہوزستان میں زلزلہ

حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر کسی نقصان کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی، زلزلے کے اثرات اور ممکنہ نقصان کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 1884 میں نیویارک شہر میں 5 شدت کا زلزلہ آچکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں