منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

اداکاری سے زیادہ گلوکاری اور لائیو کنسرٹس میں مزہ آتا ہے: حرا مانی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی معروف اداکارہ، ماڈل و گلوکارہ حرامانی نے انکشاف کیا ہے کہ اداکاری سے زیادہ گلوکاری اور لائیو کنسرٹس میں مزہ آتا ہے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ حرا مانی نے حال ہی میں ایک ڈیجیٹل میگزین سے گفتگو کی جس میں انہوں نے ڈرامہ سے بریک اور اپنی گلوکاری کے بارے میں بتایا۔

حرا مانی نے اپنی مصروفیت سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کل میں کچھ ڈراموں کی شوٹنگ میں مصروف ہوں اور جلد ہی ایک سے دو گانے بھی ریلیز ہونے والے ہیں۔

- Advertisement -

اداکارہ حرا مانی نے کہا کہ میں نے آنے والے دنوں میں کنسرٹس بھی کر رکھے ہیں، مجھے اداکاری سے زیادہ گلوکاری اور لائیو کنسرٹس میں مزہ آتا ہے، میں نے کبھی تھیٹر ڈرامی نہیں کیا مگر مجھے لائیو کنسرٹس کے دوران تھیٹر ڈرامے جیسا محسوس ہوتا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ اس وقت میرا کوئی بھی ڈرامہ آن ایئر نہیں ہے کیوں کہ میں نے ڈراموں سے ایک سال کے لیے وقفہ لیا تھا، ڈراموں میں اداکاری کرنا بہت مشکل کام ہوتا ہے، اب میرا ارادہ ہے کہ میں کنسرٹس کے ساتھ ساتھ اپنے سنگل گانے بھی ریلیز کروں۔

انہوں نے اپنے بچوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ میرے بچے بھی مجھے بہت سپورٹ کرتے ہیں، جب بچے چھوٹے ہوتے ہیں تو اتنی پریشانی نہیں ہوتی لیکن میرے بچے آج بھی جہاں جاتے ہیں مجھ سے میسج پر پوچھ لیتے ہیں‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں