جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

آرمی چیف کی آذربائیجان کے وزیرِخارجہ سے ملاقات ، دفاع کے شعبےمیں تعاون کی یقین دہانی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے آذربائیجان کے وزیرِخارجہ جیہون بیراموف کو دفاع کے شعبےمیں تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ آذربائیجان کے وزیرِخارجہ جیہون بیراموف نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا ، جہاں آرمی چیف جنرل عاصم منیرسےملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملاقات میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال، علاقائی امن و استحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

- Advertisement -

جنرل عاصم منیر نے کہا آذربائیجان کےساتھ پاکستان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں۔

چیف آف آرمی اسٹاف نے دفاع وسلامتی کے شعبوں میں تعاون فراہم کرنے کیلئے ملک کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ بھی کیا اور آذربائیجان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔

آذربائیجان کے وزیرِخارجہ جیہون بیراموف نے آذربائیجان کیلئے پاکستان کی مسلسل حمایت پر تعریف کرتے ہوئے علاقائی استحکام کو برقرار رکھنے میں پاکستان کے اہم کردارکا اعتراف بھی کیا۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں