جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

دوران میچ تماشائی میدان میں داخل ہوا اور روہت شرما کو گلے لگا لیا، پھر کیا ہوا؟ ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی کپتان روہت شرما کو تماشائی نے ایک بار پھر ڈرا دیا بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں ایک تماشائی اچانک میدان میں آیا اور انہیں گلے لگا لیا۔

امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا میلہ سج چکا ہے۔ میگا ایونٹ کا آغاز ہونے سے قبل بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان وارم اپ میچ ہوا جو بھارت نے جیت لیا لیکن اس کی ایک دلچسپ ویڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارت کی فیلڈنگ کے دوران ایک تماشائی اچانک تمام رکاوٹیں عبور کر کے میدان میں داخل ہوتا ہے اور فیلڈنگ پوزیشن پر کھڑی بھارتی کپتان روہت شرما کو گلے لگا لیتا ہے۔

روہت شرما اس اچانک افتاد پر حیران رہ جاتے ہیں اور سیکیورٹی خدشات کے باعث خوفزدہ بھی دکھائی دیتے ہیں۔

تاہم اسی دوران اسٹیڈیم میں موجود امریکی پولیس وہاں پہنچ گئی اور اس نے نوجوان تماشائی کو روہت سے الگ کر کے حراست میں لیا اور اپنے ساتھ لے گئے۔

اس موقع پر روہت شرما پولیس سے تماشائی سے نرم رویہ رکھنے کا کہتے دیکھے جا سکتے ہیں۔

بھارت ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا آغاز 5 جون کو آئرلینڈ کے خلاف میچ سے کرے گا جب کہ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کا میچ 9 جون کو نیویارک میں شیڈول ہے۔

پاک بھارت ٹاکرے کو سیکیورٹی تھریٹ موصول ہونے کے بعد امریکی حکام نے نیویارک میں حفاظتی انتظامات بڑھا دیے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 20 ٹیموں کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ بھارت اے گروپ میں ہے جس میں اس کے ساتھ پاکستان، امریکا، کینیڈا اور آئرلینڈ بھی موجود ہیں۔

دوران میچ روہت شرما کس سے ڈر گئے؟ دلچسپ ویڈیو دیکھیں

اس سے قبل حالیہ آئی پی ایل کے ایک میچ کے دوران بھی ایک تماشائی نے اسی نوعیت کی حرکت کرتے  ہوئے میدان میں داخل ہوکر روہت شرما سے گلے ملا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں