بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی 20 ورلڈ کپ کے چوتھے میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

نیویارک میں کھیلے گئے گروپ ڈی کے میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کی جانب سے دیا جانے والا 78 رنز کا ہدف 16.2 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

کوئنٹن ڈی کاک 20 رنز بنا کر نمایاں رہے، ہینرک کلاسن 19 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

- Advertisement -

کپتان ایڈن مرکرام 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ریزا ہینڈرکس 4 رنز بنا سکے، ترسٹن اسٹبس 13 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

سری لنکا کی جانب سے ونندو ہسارنگا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل سری لنکا کی ٹیم آخری 19.1 اوور میں 77 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی اور جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 78 رنز کا ہدف دیا تھا۔

کوشل مینڈس 19، اینجلو میتھیوز 16، کمنڈو مینڈس 11 رنز بناسکے، سری لنکا کے 8 بلے باز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

کپتان ونند ہسارنگا بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، سدھیرا سماراوکرما کو کیشو مہاراج نے صفر پر بولڈ کیا، دسن شناکا 9 رنز بناسکے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے انریک نورٹجی نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، کیشو مہاراج اور ربادا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

اس سے قبل گروپ ڈی کے میچ میں سری لنکا کے کپتان ونندو ہسارنگا نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بولنگ کی دعوت دی تھی۔

ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں جنوبی افریقہ کو سری لنکا پر برتری حاصل ہے، 17 میں سے 12 میچز میں کامیابی حاصل کی۔

جنوبی افریقہ پلیئنگ الیون:

جنوبی افریقہ کی ٹیم میں ایڈن مرکرام کپتان ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں کوئنٹن ڈی کاک، ریزا ہینڈرکس، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، ترستن اسٹبس، مارکو جینسن، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا، انرک نورٹجی، اور اوٹنیل بارٹمین شام ہیں۔

سری لنکا پلیئنگ الیون:

سری لنکا کی ٹیم میں ونندو ہسارنگا کپتان ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں پتھم نسانکا، کوشل مینڈس، سدھیرا سماراوکرما، کمندو مینڈس، چرتھ اسالنکا، اینجلو میتھیوز، دسن شناکا، مہش تھکشانا، متھیشا پتھیرانہ اور نوون تھشارا شامل ہیں۔

اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے تیسرے میچ میں عمان اور نمیبیا کا میچ برابر ہوگیا جس کے بعد فیصلہ سپر اوور میں ہوا تھا۔

 ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سپر اوور میں نمیبیا نے عمان کو 11 رنز سے شکست دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں