جب آسٹریلوی ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز، ویرات کوہلی سے متعلق کمنٹ کرکے مشکل میں آگئے۔
آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے بھارتی اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کے پرستاروں کو بے روزگار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر کبھی ویرات کوہلی کے خلاف کوئی بات کردی جائے تو ان کے مداح عرصہ دراز تک آپ کے خلاف بھڑاس نکالتے رہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی کے پرستار سوشل میڈیا پر آپ کو بری طرح سے گھیر لیتے ہیں، مجھے لگتا ہے وہ بالکل فارغ ہوتے ہیں، ان کے پاس شاید کوئی ملازمت نہیں اس لیے وہ ایسا کرتے ہیں۔
کمنز نے ایک واقعے سے متعلق بتایا کہ جس میں کوہلی کی تعریف کی تھی اور امید ظاہر کی تھی کہ وہ ان کے خلاف سنچری نہیں بنائیں گے، مجھے یاد ہے کچھ سال پہلے یہ کہا تھا یہ دراصل تعریف تھی لیکن جب کوہلی نے سنچری کی تو سوشل میڈیا پر مجھ پر تنقید شروع کردی گئی تھی۔
واضح رہے کہ پیٹ کمنز کی قیادت میں آسٹریلوی ٹیم نے بھارت کو شکست دے کر ون ڈے ورلڈ کپ جیتا تھا تو ان پر تنقید کی گئی تھی لیکن جب وہ آئی پی ایل میں سن رائزرز حیدرآباد سے کھیلے تو شائقین نے انہیں عزت دی۔