جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

پاکستانی ٹیم کو مَردوں کے بجائے خواتین ٹیموں سے کھیلنا چاہیے، کامران اکمل پھٹ پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امریکا سے شکست کے بعد بھارت سے جیتا ہوا میچ ہارنے پر پاکستان کے سابق کرکٹرز ٹیم اور انتظامیہ پر برس پڑے۔

اے آر وائی نیوز کے اسپورٹس پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مینز کرکٹ ٹیم کا معیار اس قدر پست ہو چکا ہے کہ اب تو ہمیں کسی مینز ٹیم کے بجائے آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ویمنز ٹیموں سے کھیلنا چاہیے۔

کامران اکمل نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو اب پورے سسٹم کو ٹھیک کرنا چاہیے۔ اگر پانچ سال قبل ہی بڑا آپریشن کر لیا جاتا تو آج ٹیم کی یہ حالت نہ ہوتی۔

- Advertisement -

باسط علی نے کہا کہ ٹیم میں کھیل نہیں صرف دوستی یاری چل رہی ہے اور ہم صرف باتوں کی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔

 

سابق بلے باز نے کہا کہ ہم سے جھوٹ بولا گیا اور دعوے کیے گئے کہ ورلڈ کپ جیت کر آئیں گے۔ ہم ورلڈ کپ جیت کر آئیں گے۔ اس وقت ٹیم  میں کیا چل رہا ہے، کوئی سچ نہیں بول رہا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں