بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

’امریکا بھارت کو بھی ہرا سکتا ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر بلے باز احمد شہزاد نے کہا ہے کہ جب امریکا پاکستان کو ہرا سکتا ہے تو وہ بھارت کو بھی ہرا سکتا ہے۔

ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر بلے باز احمد شہزاد نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکا جب پاکستان کو ہرا سکتا ہے تو پھر بھارت کو بھی ہرا سکتا ہے۔

احمد شہزاد نے کہا کہ کسی بھی ٹیم کے لیے ہر دن اچھا نہیں ہوتا، کبھی کبھار وہ ڈھے بھی جاتی ہے جیسا کہ پاکستان کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے کولیپس ہوگئی، اگر ایسا اس دن ہوا تو امریکا بھی اس کو زیر کر لے گا۔

پروگرام میں موجود قومی کرکٹر امام الحق نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ امریکا آئرلینڈ کو بھی ہرا دے گا کیونکہ آئرلینڈ کا اعتماد متزلزل دکھائی دیتا ہے جب کہ امریکا دو مسلسل فتوحات کے ساتھ ساتویں آسمان پر ہے۔

امام الحق نے پاکستان ٹیم کے ناقابل پیشگوئی ہونے کے لیبل پر کہا کہ اس کا اطلاق صرف کرکٹ ٹیم نہیں بلکہ پوری قوم پر ہوتا ہے۔ ہم بحیثیت پوری قوم ناقابل پیشگوئی ہیں جو ایک دن بہت اچھے تو دوسرے دن بہت برے ہوتے ہیں ہمارا سسٹم بھی ایسا ہی بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں ایک دوسرے سے حسد بہت ہے، کوئی کسی کو اوپر جاتا نہیں دیکھ سکتا، اگر کوئی اوپر جا رہا ہو تو ٹانگ پکڑ کر گھسیٹ لیتے ہیں۔

امام الحق نے کہا کہ ٹیم آسمان سے نہیں اتری اسی قوم سے بنی ہے تو جس طرح قوم میں مستقل مزاجی اور استحکام نہیں، اسی طرح ٹیم میں بھی مستقل مزاجی اور استحکام نہیں ہے اور اسی وجہ سے ہمارا گراف اوپر نیچے جا رہا ہے۔

تین کھلاڑیوں نے پاکستان کرکٹ کو برباد کیا، محمد حفیظ

واضح رہے کہ امریکا نے ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں کینیڈا کو ہرایا اور پھر رواں ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے پاکستان کو بھی شکست سے دوچار کیا۔

امریکا دو فتوحات کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے اور اس کے بھارت اور آئرلینڈ سے میچز باقی ہیں۔ ایک میچ جیت کر امریکا سپر ایٹ راؤنڈ کا ٹکٹ کٹوا سکتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں