جکارتا: ایرایشیا کا ایک ہوائی جہاز 162 مسافروں سمیت لاپتہ ہوگیا ہے، ایئرلائن حکام کے مطابق جہازانڈونیشیا سے سنگاپورجارہا تھا۔
انڈونیشیا کی وزارت ِ مواصلات کے ترجمان جے اے براتا کے مطابق پرواز سورابایا سے سنگاپور کے راستے میں تھی اور انڈونیشیا کے مقامی وقت کے مطابق 7:55 پر اس کا رابطہ ختم ہوگیا۔
ایر بس اے 320-200 نے سورابایا کے جوانڈا انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے مقامی وقت کے مطابق صبح 5:20 منٹ پر اڑان بھری تھی اور اسے 8:30 (0030 جی ایم ٹی)پرسنگاپور پہنچنا تھا۔
انڈونیشین حکام کے مطابق جہاز میں عملے کے 7 جبکہ 155 مسافر سوار ہیں جن میں 16 بچے اور ایک نومولود بھی شامل ہیں۔
ملائشیا سے تعلق رکھنے والی ایئرایشیا کی فلائیٹ کی تلاش کے لئے آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
AirAsia Indonesia regrets to confirm that QZ8501 from Surabaya to Singapore has lost contact at 07:24hrs this morning http://t.co/WomRQuzcPO
— AirAsia (@AirAsia) December 28, 2014