اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان کیلیے اہم ترین میچ گرین شرٹس کے بغیر آج کھیلا جائے گا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے لیے ٹی 20 ورلڈ کپ کا اہم ترین میچ آج فلوریڈا میں کھیلا جائے گا تاہم یہ میچ گرین شرٹس کے بغیر امریکا اور آئرلینڈ ٹیموں کے درمیان ہوگا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم اخراج کے دہانے پر کھڑی ہے اور قومی ٹیم کے آخری میچ سے قبل اس کے ٹورنامنٹ میں برقرار رہنے کا فیصلہ آج میزبان امریکا اور آئرلینڈ کے درمیان میچ پر بھی منحصر ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ اے میں بھارت نے سپر ایٹ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ پاکستان کے دو جب کہ امریکا کے چار پوائنٹ ہیں۔

- Advertisement -

آج اگر امریکا آئرلینڈ کو میچ ہرا دیتا ہے یا میچ بارش کی وجہ سے واش آؤٹ ہو جاتا ہے تو پاکستان کا میگا ایونٹ میں سفر تمام اور امریکا اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر جائے گا اور گرین شرٹس 16 جون کو آئرلینڈ کے خلاف رسمی میچ کھیل کر خالی ہاتھ وطن واپس لوٹیں گے۔

اگر آج آئرلینڈ نے امریکا کو شکست دے دی تو 16 جون کو پاکستان کو ہر حال میں آئرش ٹیم کو شکست دینا ہوگی۔ اس صورت میں میزبان ملک کی پیش قدمی رک جائے گی اور قومی ٹیم سپر ایٹ مرحلے کا ٹکٹ کٹوا لے گی۔

پاکستان کی نظریں آج کے میچ پر لگی ہوئی ہیں اور پاکستانی شائقین کرکٹ کو بھی آج فلوریڈا میں بارش نہ ہونے اور آئرلینڈ کی جیت کی دعائیں کرنا ہوں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں