جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

پیوٹن 24 سال بعد آج سے شمالی کوریا کا دورہ کر رہے ہیں

اشتہار

حیرت انگیز

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن 24 سال کے طویل عرصے بعد شمالی کوریا جا رہے ہیں وہ دو روزہ دورے پر آج شمالی کوریا پہنچیں گے۔

کریملن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اپنے دورے میں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن سے ملاقات کریں گے۔

پیوٹن کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک نے گزشتہ ستر سالوں میں برابری، باہمی احترام اور اعتماد کی بنیاد پر اچھے تعلقات اور شراکت داری کو فروغ دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ تجارت کا متبادل مکینزم تیار کریں گے جو مغرب کے کنٹرول میں نہیں ہوگا، دونوں ممالک مشترکہ طور پر غیرقانونی یکطرفہ پابندیوں کے خلاف مزاحمت کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں