ہفتہ, ستمبر 28, 2024
اشتہار

حماس کو ختم نہیں کر سکتے، اسرائیل کا اعتراف

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل فوج نے حماس کو شکست نہ دینے کا اعتراف کر لیا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہاگری نے اسرائیلی چینل 13 کے نشریاتی ادارے کو بتایا کہ یہ کام ناممکن تھا۔

انہوں نے کہا کہ حماس کو تباہ کرنے اور اسے مٹانے کا کام محض عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنا ہے کیونکہ حماس ایک نظریہ ہے ایک جماعت ہے یہ لوگوں کے دلوں میں پیوست ہے اور جو بھی یہ سمجھتا ہے کہ ہم حماس کو ختم کر سکتے ہیں وہ غلط ہے۔

- Advertisement -

اسرائیلی فوج کے ترجمان کے حماس کی شکست کے ریمارکس نے نیتن یاہو کے ساتھ دراڑیں بڑھا دی ہیں۔

اسرائیل کے فوجی ترجمان نے ملک کی سیاسی اور فوجی قیادت کے درمیان بڑھتے ہوئے دراڑ کو بے نقاب کرتے ہوئے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے غزہ کی پٹی میں حماس کو جنگ کے خاتمے کے لیے تباہ کرنے کے بیان کردہ ہدف پر سوال اٹھایا ہے۔

نیتن یاہو کے دفتر کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی زیر صدارت سیکیورٹی کابینہ نے حماس کی فوج اور حکومتی صلاحیتوں کی تباہی کو جنگ کے مقاصد میں سے ایک قرار دیا ہے اور اسرائیلی فوج یقیناً اس کے لیے پرعزم ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں