بدھ, اکتوبر 23, 2024
اشتہار

بجلی کی 9 سرکاری تقسیم کار کمپنیوں کے بورڈز تحلیل کرنے کی منظوری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : بجلی کی 9 سرکاری بجلی کمپنیوں کے بورڈز تحلیل کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی سرکاری ملکیتی اداروں نے بجلی کی 9 سرکاری تقسیم کار کمپنیوں کے بورڈز تحلیل کرنے کی منظوری دے دی،

ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی کے فیصلے کی کابینہ سے توثیق کے بعد بورڈز تحلیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا تھا کہ کابینہ کمیٹی نے کل 11 میں سے 9 سرکاری بجلی کمپنیز کے نئے بورڈز تشکیل دینےکی منظوری دی، وفاقی وزیرپاورکی سربراہی میں بورڈنامی نیشنز کمیٹی کی سفارش پرکابینہ کمیٹی نےمنظوری دی۔

لیسکو، فیسکو، میپکو، گیپکو اور آئیسکو کے نئے بورڈز تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پیسکو، کیسکو، ٹیسکو اور حیسکو کے بھی نئے بورڈز تشکیل دیے جائیں گے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے سیپکواور حیسکو کے بورڈز کی تشکیل نو کا معاملہ روک دیا تھا۔

وفاق نے حال ہی میں سرکاری ملکیتی اداروں سےمتعلق ایکٹ2023 میں ترامیم کیں اور سرکاری اداروں کے بورڈز ارکان کو ہٹانے سے متعلق آرڈیننس متعارف کرایا، آرڈیننس کےذریعے بورڈز کی تحلیل میں حائل قانونی رکاوٹیں، پیچیدگیاں دورکی گئیں۔

بجلی کمپنیوں میں انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹرز کی کارکردگی غیرتسلی بخش ہے، کمپنیوں میں انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹرز تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں پروفیشنل کو تعینات کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں