بھارت میں گزشتہ دنوں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جب ایم پی اے کی بیٹی نے سوئے ہوئے شخص کو کار سے کچل دیا، جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آندھرا پردیش کی اپوزیشن جماعت وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے رکن راجیہ سبھا بیدھا مستان راؤ کی بیٹی بیدھا مادھوری کو گرفتاری کے بعد ضمانت پر رہائی مل گئی۔
YSRCP Rajya Sabha MP Beeda Masthan Rao’s daughter Madhuri (33) was arrested for a #HitandRun case, she allegedly ran over a 24 year old painter, while sleeping on a pavement in #BesantNagar, #Chennai. Madhuri was later granted bail.#BeedaMasthanRao #YSRCP pic.twitter.com/PkbeM0lth5
— Surya Reddy (@jsuryareddy) June 18, 2024
رپورٹ کے مطابق خاتون پر سوئے ہوئے شخص پر اپنی کار چڑھانے، لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے کا الزام ہے۔ کار چڑھانے کی وجہ سے سویا ہوا شخص ہلاک ہوگیا تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مادھوری نے چینائی کے بسنت نگرعلاقہ میں فٹ پاتھ پر محوخواب شخص پر کار چڑھادی تھی جس کے بعد وہ، ایک اور شخص کے ساتھ وہاں سے فرار ہوگئی۔پولیس کا کہنا ہے واقعہ17 جون کی رات میں پیش آیا۔
کار کی ٹکر سے ہلاک ہونے والے کی شناخت21سالہ سوریا کے طور پر کی گئی ہے واقعہ کے بعد پینٹر سوریا کو سرکاری ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں، لا پرواہی سے کار چلانے کے الزام میں مادھوی کو گرفتار کرلیا گیا لیکن بعد میں انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا۔