ہفتہ, ستمبر 28, 2024
اشتہار

’کبھی میں کبھی تم‘ کے دوسرے ٹیزر نے دھوم مچادی

اشتہار

حیرت انگیز

اداکار فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر کے نئے ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ کے دوسرے ٹیزر نے دھوم مچادی۔

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فہد مصطفیٰ کی دس سال بعد ڈرامہ انڈسٹری میں واپسی ہورہی ہے وہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

کبھی میں کبھی تم کی کہانی فرحت اشتیاق نے لکھی ہے جبکہ اس کے ہدایت کار بدر محمود ہیں جبکہ اسے فہد مصطفیٰ اور ڈاکٹر علی کاظمی نے پروڈیوس کیا ہے۔

- Advertisement -

دوسرے ٹیزر میں ہانیہ عامر کی زندگی کو دکھایا گیا ہے۔

ٹیزر میں دیکھا جاسکتا ہے ہانیہ عامر متوسط طبقے سے تعلق رکھتی ہیں، وہ صبح اٹھ کر نوکری پر جارہی ہیں جبکہ ایک سین میں انہیں دوست کی شادی میں لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ایک اور سین میں وہ اپنی دوستوں کے ساتھ گول گپے کھا رہی ہیں۔

رومانوی ڈرامے کے مختصر دورانیے کے ٹیزر سے اس کی کہانی سمجھنا مشکل ہے، تاہم عندیہ ملتا ہے کہ شائقین طویل عرصے بعد جذبات سے بھرپور منفرد رومانوی کہانی کو چھوٹی اسکرین پر دیکھ سکیں گے۔

شائقین ڈرامے کی پہلی قسط دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں اور فہد مصطفیٰ کے ساتھ ہانیہ عامر کی جوڑی کو پسند کررہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں