میلبورن : بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان میلبورن ٹیسٹ ڈرا ہوگیا۔ آسٹریلیا نے سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے ہاتھوں سے ٹیسٹ سیریز نکل گئی۔بڑے نام بھی ناکام ہوگئے۔ ویرات کوہلی، دھونی، مرلی وجے سمیت دنیا کے ٹاپ سیریز نہ بچاسکے۔
میلبورن ٹیسٹ تو بھارت نے ڈرا کرلیا لیکن سیریز دو صفر سے ہارگئے۔ میلبورن میں بھی میزبان ٹیم کا پلڑا بھاری رہا۔ پہلی اننگز میں پانچ سو تیس رنزبنانے کے بعد بھارت کو چار سو پینسٹھ رنز پر روک دیا اور پھر دوسری اننگز میں تین سو اٹھارہ رنز بناکر اننگز ڈکلئیر کردی۔
بھارت کو سیریز بچانے کے لئے تین سو چوراسی رنز کا ہدف ملا لیکن آخری روز بھارت نے چھ وکٹوں پر ایک سو چوہتر ہی بنائے۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا اور آخری ٹیسٹ چھ جنوری سے سڈنی میں کھیلا جائے گا۔