اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

روس نے دنیا میں بڑھتی دہشتگردی کی ذمے داری افغانستان پر ڈال دی

اشتہار

حیرت انگیز

روسی وزیر خارجہ نے سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ افغانستان کی جانب سے بڑھنے والی دہشتگردی نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

روس، جس نے حال ہی میں داعش اور القاعدہ کو دنیا کے لیے خطرہ قرار دے چکا ہے اور اب اس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے قازقسان کے شہر الماتی میں کلیکٹو سیکیورٹی ٹریٹی آرگنائزیشن کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی جانب سے بڑھنے والی دہشتگردی نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

یہ اجلاس، جس میں روس کے علاوہ تاجکستان، کرغزستان، قازقستان اور بیلاروس کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں داعش، القاعدہ اور ان سے وابستہ جنگجو تنظیمیں خطے میں امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ ہم دہشتگردی کے خلاف جنگ کی حمایت کو اہمیت دیتے ہیں اور دہشتگردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے طالبان کے ساتھ ٹھوس بنیادوں پر مذاکرات کی ضرورت ہے۔

سیکرٹری جنرل برائے کلیکٹو سیکیورٹی ٹریٹی آرگنائزیشن امنگالی تسماگمبیٹوف نے بھی وزرائے خارجہ کے اجلاس میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور (CTSO ) کے رکن ممالک کی سلامتی پر افغان دہشتگردی کے اثرات پر ایک رپورٹ پیش کی جب کہ روسی وزارت خارجہ سے وابستہ ایک انسٹی ٹیوٹ کے محقق جارجی گریگوریوچ نے ایک مضمون میں طالبان اور القاعدہ کے درمیان تعلقات کے بارے میں خبردار کیا۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں