بارش سے متاثرہ میچز کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے ڈی ایل ایس قانون کے شریک بانی فرینک ڈک ورتھ 84 برسی کی عمر میں چل بسے۔
کرکٹ میچز کے بارش سے متاثر ہونے کے باعث میچز کے انعقاد کو یقینی اور نتیجہ خیز بنانے کے لیے بارش کا قانون ڈک ورتھ لوئس سسٹم (ڈی ایل ایس) متعارف کرایا گیا جو مشہور ریاضی دان فرینک ڈک ورتھ نے اپنے ساتھی ٹونی لوئس کے ساتھ مل کر متعارف کرایا تھا۔
اس طریقہ کار کو دونوں موجدین کے نام پر ڈک ورتھ لوئس سسٹم (ڈی ایل ایس) کا نام دیا گیا۔
گزشتہ روز ڈی ایل ایس کے شریک بانی فرینک ڈک ورتھ 84 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ 2014 تک آئی سی سی میں بطور اسٹیٹیشن کام بھی کرتے رہے۔
ڈی ایل ایس کو سب سے پہلی بار 1992 کے ورلڈ کپ میں استعمال کیا گیا، تاہم لیکن اس میں کچھ خامیاں تھیں جس کو وقت کے ساتھ دور کیا گیا۔
2014 میں مشہور اسٹریلوی پروفیسر سٹیون سٹرن نے اس میں ان خامیوں کو دور کر کے اس میں کچھ تبدیلیاں کی تب سے یہ ڈک ورتھ لوئس سیٹرن ( ڈی ایل ایس) میتھڈ کہلاتا ہے۔
یہ بنیادی طور پر ریاضی کا ایک فارمولا ہے، جو کسی بھی کرکٹ میچ میں بیٹنگ کرنے والی ٹیم کے وکٹوں اور اوورز کے اعتبار سے ترمیم شدہ ہدف کا تعین کرتا ہے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ میں بدترین کارکردگی، بابر اعظم اور محمد رضوان کی تنزلی