بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

ویرات کوہلی نے خود کو بڑے میچ کا بڑا کھلاڑی ثابت کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پورے ٹورنامنٹ میں بھارتی سپر اسٹار ویرات کوہلی کا بلا خاموش رہا لیکن فائنل میں جب گھوما تو ٹیم کو چیمپئن بنوا دیا۔

موجودہ کرکٹ میں عالمی ریکارڈ پر ریکارڈ قائم کرنے والے بھارت کے صف اول کے بلے باز ویرات کوہلی جنہوں نے حالیہ ون ڈے ورلڈ کپ ایونٹ سب سے زیادہ 700 رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کیا تھا لیکن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے امریکا اور ویسٹ انڈیز آئے تو ان کا بلا بالکل خاموش رہا۔

ویرات کوہلی جو میگا ایونٹ کی ابتدائی 8 اننگز میں دو بار صفر پر آؤٹ ہونے کی خفت سے بھی دوچار ہوئے اور مجموعی طور پر 75 رنز ہی اسکور کیے تھے جس کے باعث ان پر تنقید کا سلسلہ بھی جاری تھا۔

- Advertisement -

تاہم فائنل میچ میں وہ کچھ کرنے کے ارادے سے اترے اور خود کو بڑے میچ کا بڑا کھلاڑی ثابت کرتے ہوئے 59 گیندوں پر 76 رنز کی اننگ کھیلی جو ان کے اس ٹورنامنٹ کی 8 اننگ کے مجموعے سے بھی زیادہ تھی۔

کوہلی کی اس اننگ کی بدولت بھارت اسکور بورڈ پر مقررہ 20 اوورز میں 176 رنز سجانے میں کامیاب رہا اور جنوبی افریقہ کو 7 رنز سے شکست دے کر دوسری بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی اٹھائی۔

 

میچ کے بعد گفتگو میں بھارتی کپتان روہت شرما نے کوہلی کی شاندار اننگ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اتنے بڑے کھلاڑی ہیں کہ فارم ان کے لیے معنی نہیں رکھتے۔ انہوں نے ازراہ مذاق کہا کہ ہم نے انہیں فائنل کے لیے ہی بچا کر رکھا ہوا تھا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فاتح بھارت پر ڈالرز کی برسات، پاکستان سمیت ہارنے والی ٹیمیں بھی مالا مال

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں