بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

بڑا ڈکیت گینگ آپریٹ کرنے والا فہیم شوٹر زخمی حالت میں گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کورنگی پولیس نے ایک بڑا ڈکیت گینگ آپریٹ کرنے والے لٹیرے فہیم شوٹر کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی سیکٹر 50 سی میں ایک پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم کی زخمی حالت میں گرفتاری عمل میں آئی تھی، ابتدائی تفتیش کے بعد معلوم ہوا کہ زخمی ملزم فہیم شوٹر ہے جو انتہائی مطلوب اور ڈکیت گینگ کا سرغنہ ہے۔

ایس ایس پی کورنگی توحید رحمان کے مطابق فہیم شوٹر پر قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور اسلحے کے مقدمات درج ہیں، اور اس نے لانڈھی، کورنگی میں 100 سے زائد وارداتوں کا اعتراف کر لیا ہے۔

فہیم عرف شوٹر ایک بڑا ڈکیت گینگ آپریٹ کر رہا تھا، اس کی 2022 میں ایک واردات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ فہیم شوٹر وارداتوں کے لیے اپنے گروہ کو اسلحہ سپلائی کرتا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار لٹیرے سے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں