بالی ووڈ کی معروف جوڑی سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کے مداح کو ایک فین پیج دھوکہ دیتے ہوئے ان سے لاکھوں روپے لوٹ لیے۔
بالی ووڈ اسٹار سدھارتھ ملہوترا کی ایک مداح ’ دیسی گرل‘ کے نام سے اکاؤنٹ ہے، اس نے بتایا کہ سدھارتھ کے فین پیج نے انہیں بلیک میل کرتے ہوئے انہیں 50 لاکھ روپے کا دھوکہ دیا۔
سوشل میڈیا پر اداکار سدھارتھ کو ٹیگ کرتے ہوئے صارف نے سنگین واقعے کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ اسے ایک فین پیچ کی ایڈمنز علیزا اور حسنہ نے مبینہ طور پر دھوکہ دیا تھا۔
صارف نے لکھا کہ پیارے سدھارتھ اور ان کے تمام فینز پیج کے ایڈمینز آپ سب کو حسینہ پروین اور علیزا کے بارے میں معلوم ہونا چاہیے، ان دونوں نے 2023 میں اکتوبر اور دسمبر کے درمیان مجھ سے لاکھوں روپے لوٹ لیے۔
ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ علیزا نے مجھے جھوٹی کہانیاں سنائیں کہ کیارا کی وجہ سے سڈ کی جان کو خطرہ تھا، کیارا نے سدھارتھ کے خاندان کو قتل کرنے کی دھمکی دے کر اس سے شادی کرنے پر مجبور کیا، اس کے علاوہ کیارا نے سدھ پر کالا جادو کیا۔
صارف نے لکھا کہ ’ علیزا نے مجھے مزید بتایا کہ کیارا نے سدھارتھ کے بینک اکاؤنٹ کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا اور یہ دھمکی دی کہ اگر اس نے انہیں اپنا بینک پاس ورڈ اور دستخط شدہ چیک بک نہیں دیے تو اس کے خاندان کو قتل کر دے گی‘۔
علیزہ نے مجھ سے کہا کہ میں اس کی سڈ کو بچانے میں مدد کروں، جس کے بعد علیزا نے میرا تعارف سڈ کے جعلی پی آر دیپک دوبے سے کروایا، میں نے انہیں اندر کی معلومات حاصل کرنے اور سڈ سے بات کرنے کے لیے ہفتہ وار فیس ادا کی۔
صارف نے بتایا کہ اس کے علاوہ سڈ کو موت یا اذیت سے بچانے کے لیے اخراجات کیے گئے، اس سب کی وجہ سے مجھے 50 لاکھ کا نقصان ہوا، جب میں نے رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تو مجھ سے بار بار جھوٹ بولا گیا۔