جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

باجوڑ میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ بم دھماکے میں جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

باجوڑ میں گاڑی پر بم حملے میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ڈمہ ڈولہ میں سابق سینیٹر کی گاڑی کو بم سے اڑا دیا گیا۔ دھماکے میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ سمیت 3افراد جاں بحق ہوئے۔

ہدایت اللہ کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا۔ سابق سینیٹر ضمنی الیکشن کے سلسلےمیں تحصیل ماموند گئے تھے۔

ہدایت اللہ سابق گورنر کے پی شوکت اللہ کے بھائی اور سابق ایم این اے بسم اللہ کےصاحبزادے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں