ہفتہ, اکتوبر 5, 2024
اشتہار

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں تیز بارش

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: لاہور شہر اور گرد و نواح میں موسلا دھار بارش سے گرمی اور سخت حبس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور میں موسلا دھار بارش کے بعد حبس میں شدید کمی واقع ہوئی ہے، سب سے زیادہ بارش قرطبہ چوک کے علاقے میں 15ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

واسا کے بیان کے مطابق لکشمی چوک میں 10ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی، فرخ آباد، مغل پورہ میں 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

- Advertisement -

ڈسکہ،قصور،چھانگا مانگا اور گرد و نواح میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، چونیاں شہر اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔

حویلی لکھا، الٰہ آباد، دیپالپور، گجرات، میانوالی، فاروق آباد اور شاہ کوٹ شہر شہر سمیت نواحی علاقوں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کاامکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی، کراچی والے تیاری کرلیں !

کراچی میں اس وقت گرمی کی شدت 38 ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے، آج محسوس کیے جانے والا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سے بھی تجاوز کرسکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں