ہفتہ, اکتوبر 5, 2024
اشتہار

کل سے 16 جولائی تک کراچی میں کون کون سے راستے بند ہوں گے؟ شہریوں کے لئے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لئے کل سے 16 جولائی تک راستوں کی بندش سے متعلق ٹریفک پلان جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں بوہرہ کمیونٹی کا اجتماع 7 سے 16 جولائی 2024 تک شیڈول ہے، جس میں دنیا بھر سے 39 ہزار سے زائد بوہرہ کمیونٹی کےممبران کی پاکستان آمد متوقع ہے‌۔

بوہری کمیونٹی کے 16 ہزار سے افراد کی ہندوستان سےبھی پاکستان آمد ہوگی ، اجتماعی عمل کو ہموار کرنے کیلئے سفارت خانوں کےساتھ بڑے پیمانے پر اقدامات کئے گئے ہیں۔

- Advertisement -

بوہرہ کمیونٹی کی مجالس طاہری مسجد صدر میں7سے16جولائی تک منعقد ہوگی ، اس سلسلے میں ٹریفک پولیس  نے راستوں کی بندش سے متعلق ٹریفک پلان مرتب کرلیا ہے۔

جس میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر سیدنا محمدبرہان الدین روڈ اور میر کرم علی تالپرروڈٹریفک کیلئےبندرہیں گے اور شرکا کیلئے پارکنگ مقامات سینٹ پال اسکول اور سینٹ پیٹرک چرچ ہوں گے جبکہ شرکا سٹی صدر سینٹر اورآرمی پبلک اسکول کے قریب پارکنگ کرسکیں گے۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ حسن اسکوائر سے آنیوالی ٹریفک کو پیپلز سیکریٹریٹ سے صدر جانے کی اجازت نہیں ہوگی اور ٹریفک کو پیپلز سیکریٹریٹ سے ایم اے جناح روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا۔

اس کے ساتھ ہی ایم اے جناح روڈ نمائش اور تبت سے آنیوالوں کو کیپری سے صدر جانے کی اجازت نہیں ہوگی، ٹریفک کو ایم اے جناح روڈ پر ہی چلایا جائے گا۔

ٹریفک پولیس نے مزید بتایا کہ ریگل چوک سے ٹریفک کو پریڈی چوک سے صدردواخانہ جانے کی اجازت نہیں ہوگی، ٹریفک کوپریڈی چوک سے بائیں ایم اےجناح روڈ کی طرف موڑدیا جائے گا۔

پلان کے مطابق سرورشہید چوک، ایٹریم مال سے ٹریفک کولکی اسٹار، طاہری مسجد صدر جانے کی اجازت نہیں ہوگی اور ٹریفک کو ریجنٹ پلازہ شارع فیصل کی طرف موڑ دیا جائے گا۔

شاہراہ عراق پیراڈائزسگنل سےٹریفک کوداؤدپوتہ سگنل اور ٹریفک مرشدبازارسےبائیں جانب پریڈی چوک سے ایم اےجناح روڈ موڑ دیا جائے گا۔

ایف ٹی سی،اقبال شہیدروڈ سے لکی اسٹار سے طاہری مسجد صدر جانےکی اجازت نہیں ہوگی، ٹریفک کوریجنٹ پلازہ شارع فیصل، سرورشہید روڈ ایٹریم مال موڑ دیا جائے گا۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ کوریڈور تھری، کیپری سگنل، کنٹونمنٹ چوک اور صدردواخانہ پر ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں