ہفتہ, نومبر 23, 2024
اشتہار

پاکستان ریلویز کا بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان ریلویز نے مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے متعدد ٹرینیں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ تمام ٹرینیں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلائی جائے گی، یہ فیصلہ مسافروں کو بہتر سہولیات اور ریلوے آمدن میں استحکام کیلئے کیا گیا ہے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلائی جانیوالی ٹرینوں میں قراقرم، کراچی ایکسپریس، عوام ایکسپریس، گرین لائن، مہر، چناب، سمن سرکار اور موہنجو دڑو پسنجر ٹرین شامل ہیں۔

- Advertisement -

حکام کا کہنا ہے کہ پاک بزنس، بولان میل، تھل، سکھر ایکسپریس، ماروی، چمن، ہزارہ ایکسپریس بھی نجی شعبے سے چلیں گی اس کے علاوہ شالیمار، بہاءالدین زکریا، کوہاٹ، مہران، اٹک، جنڈ، راولپنڈی پسنجر ٹرین بھی شامل ہیں۔

اس حوالے سے پاکستان ریلوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر امیر علی بلوچ کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد اپنے مسافروں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے ٹرین کرایوں میں من مانا اضافہ ہو جائے گا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں