اتوار, اکتوبر 6, 2024
اشتہار

حکومت کی بجلی قیمت میں 7 روپے تک اضافے کی درخواست

اشتہار

حیرت انگیز

بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی حکومتی درخواست پر کل ہونے والی سماعت ملتوی ہو گئی۔ نیپرا نے 8 جولائی کو شیڈول درخواست ملتوی کر دی جو اب 10جولائی کو ہو گی۔

وفاقی کابینہ نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں فی یونٹ 7 روپے 12 پیسے تک اضافہ منظور کیا تھا۔ کابینہ کی منظوری کے بعد بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافےکا فیصلہ نیپرا میں جمع کرایا گیا تھا۔

پاور ڈویژن نے یکساں ٹیرف کےلیے درخواست نیپرا میں دائر کی تھی۔ وفاقی حکومت کی درخواست پر نیپرا نے 8 جولائی کو سماعت کافیصلہ کیاتھا۔

- Advertisement -

نیپرا یکساں ٹیرف کیلئے حکومتی درخواست پر اب 10جولائی کو سماعت کرےگا۔ نیپرا کی توثیق کے بعد وفاقی حکومت بجلی کے بنیادی ٹیرف کا نوٹیفکیشن جاری کرےگی۔

 بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2024سے کرنے کی تجویز ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں