اتوار, اکتوبر 6, 2024
اشتہار

200 یونٹ استعمال کرنیوالے صارفین کو بڑا ریلیف دینے کی تیاری

اشتہار

حیرت انگیز

حکومت ماہانہ 200 یونٹ صارفین کیلئے ٹیرف میں اضافے واپس لینے کی تیاری کررہی ہے، وزیراعظم نے کابینہ سے منظوری لینے کی ہدایت کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ماہانہ 200 یونٹ تک استعمال کرنے والے پروٹیکیڈ اور نان پروٹیکیڈ صارفین کیلئے اضافہ واپس لینے کی تجویز سامنے آئی ہے، وزیراعظم نے ہنگامی بنیادوں پر سمری کی کابینہ سے منظوری لینے کی ہدایت کی ہے۔

جولائی تا ستمبر 2024 کیلئے ماہانہ 200 یونٹ والے صارفین کو ریلیف دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے، وفاقی حکومت ٹیرف پر ریلیف کیلئے تقریباً 50 ارب روپےکی سبسڈی دے گی۔

- Advertisement -

ذرائع نے بتایا کہ کابینہ نے فی یونٹ بنیادی ٹیرف میں 7 روپے 12 پیسے تک اضافہ منظور کیا تھا، وفاقی کابینہ نے 200 یونٹ پروٹیکیڈ، نان پرویکٹیڈ صارفین کیلئے اضافہ منظورکیا تھا۔

ایک سے 100 یونٹ تک پروٹیکڈ صارفین کے ٹیرف میں 3.95 روپے اضافہ منظورکیا گیا تھا جبکہ ماہانہ 101 سے 200 یونٹ استعمال کرنے والے پروٹیکڈ صارفین کا ٹیرف 4.10 روپے بڑھانے کی منظوری دی گئی تھی۔

ماہانہ ایک سے 100 یونٹ نان پروٹیکڈ صارفین کے ٹیرف میں 7.11 روپے اضافہ منظور کیا گیا تھا، ماہانہ 101 سے 200 یونٹ نان پروٹیکڈ صارفین کے ٹیرف میں 7.12 روپے اضافہ منظور ہوا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے کرنے کی تجویز ہے، ماہانہ 50 یونٹ تک لائف لائن صارفین کیلئے فی یونٹ ٹیرف 3.95 روپے برقرار رہےگا، ماہانہ 51 سے 100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کیلئے فی یونٹ 7.74 روپے پر برقرار رہیگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں