جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

’’پارٹی ووٹرز نے چنا ہے، میڈیا اور ڈونرز کی کیوں سنی جائے؟‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک بار پھر انٹرویو میں اعلان کیا ہے کہ وہ الیکشن سے دست بردار نہیں ہوں گے، انھوں نے کہا اب پیچھے ہٹا تو صدارتی الیکشن اور کانگریس میں پارٹی کا نقصان ہوگا۔

جو بائیڈن نے اپنی سیاسی جماعت کے اراکین کانگریس پر واضح کر دیا ہے کہ وہ صدارتی الیکشن میں ڈونلڈ ٹرمپ کو پھر ہرا دیں گے، بائیڈن نے واضح کیا کہ اگر انھیں مکمل یقین نہ ہوتا کہ وہی ڈونلڈ ٹرمپ کو ہرانے کے لیے بہترین امیدوار ہیں تو وہ دوبارہ صدارت کا الیکشن نہ لڑتے۔

امریکی صدر نے کہا کہ پارٹی ووٹرز نے انھیں ہی صدارتی امیدار چنا ہے تو کیا ان کی رائے کی بجائے میڈیا، سیاسی پنڈتوں اور ڈونرز کی بات سنی جائے؟ بائیڈن کا کہنا تھا کہ ہم جمہوریت کے لیے کیسے کھڑے ہوں گے، اگر ہم اپنی پارٹی ہی میں اسے نظر انداز کر دیں۔ جو بائیڈن نے مزید کہا کہ یہ وقت ہے کہ پارٹی متحد ہو کر آگے بڑھے اور ڈونلڈ ٹرمپ کو ہرائے۔

کیا جو بائیڈن کو پارکنسن کی بیماری ہے؟ وائٹ ہاؤس ترجمان کا بیان جاری

انھوں نے عزم کیا کہ ’’صدارتی دوڑ سے باہر نہیں ہوں گا، آخری دم تک لڑوں گا۔‘‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں