پیر, فروری 24, 2025
اشتہار

کراچی : مسلح ملزمان 50 سیکنڈ میں کسٹمر اور دکاندار سے لوٹ مار کے بعد فرار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : مسلح ملزمان ڈیکوریشن کی دکان میں کسٹمر اور دکاندار سے 50 سیکنڈ کے اندر لوٹ مار کے بعد فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سائٹ سپرہائی کے علاقے میں ڈیکوریشن کی دکان پر ڈکیتی کی واردات ہوئی، جہاں مسلح ملزمان کسٹمراور دکاندار سے لوٹ مار کے بعد فرارہوگئے، 50 سیکنڈ کے اندر کیسے واردات انجام دی گئی۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے ہفتے کے روز 12 بجکر 14 منٹ پر ڈکیتی کی گئی گھر کی تقریب کے لیے 2 شہری پہنچے تھے کہ اچانک ایک موٹرسائیکل پر 2 ملزمان پہنچ گئے۔

فوٹیج کے مطابق دونوں ملزمان نے شلوار قمیض، ایک نے ماسک پہنا تھا، ملزمان دوڑ کر ہوا میں اسلحہ لہراتے ہوئے اندر پہنچے اور سب سے پہلے کسٹمر سے دوموبائل فون چھینے پھر دکاندار کی جیب سے سامان نکلا اور تمام درازیں چیک کی دوسرے کسٹمر نے خود اپنا موبائل فون ملزم کو تھمادیا۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے ملزمان پروفیشنل انداز میں تلاشی لیتے رہے واردات کے بعد ملزمان واپس دوڑتے ہوئے فرار ہوگئے۔

شہری نعمان کی جانب سے پولیس کو درخواست دے دی گئی ہے۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں