پشاور : غریب گھرانوں کو دو کے وی تک کا مفت سولر پینل دینے کا اعلان کردیا گیا ، ساتھ تاریں اور انورٹر پنکھے بھی بطور پیکج دیے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق مشیرخزانہ خیبر پختو نخواہ مزمل اسلم نے غیرملکی میڈیا سے انٹرویو میں کہا خیبرپختونخوا حکومت غریب گھرانوں کومفت سولرپینل دے گی ، صوبے میں ایک لاکھ سولر سسٹم فراہم کیے جائیں گے، اس کے ساتھ تاریں اور انورٹر پنکھے بھی بطور پیکج دیے جائیں گے۔
مزمل اسلم نے بتایا کہ ہم نے خیبرپختونخوا میں 90 سے زائد بجلی گھر بنائے، کےپی میں6سے7روپےفی یونٹ بجلی پیدا کر رہےہیں اور واپڈاصارفین تک بجلی پہنچانےکیلئے27روپےفی یونٹ مانگ رہا ہے۔
مشیرخزانہ خیبر پختونحواہ نے صارفین تک بجلی پہنچانے کیلئے اپنی ٹرانسمیشن لائن بچھانے کا بھی اعلان کرتے ہوئے کہا اب ہم خودہی اپنی ٹرانسمیشن لائن ڈالیں گے۔
خیال رہے پنجاب میں 500 یونٹ تک بجلی کے استعمال پر صارفین کو سولر پینلز دینے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔
سولر پینل کی لاگت کا 90 فیصد پنجاب حکومت اداکرے گی جب کہ 10 فیصد صارف دے گا اور سولر پینل 5سال کی آسان اقساط پر صارفین کو فراہم کیے جائیں گے۔