بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

سوٹ کیسوں میں بند لاشیں پل سے نیچے پھینکنے کے دوران پولیس کو دیکھ کر ملزم فرار

اشتہار

حیرت انگیز

برسٹل : برطانیہ کے مشہور پُل سے دو سوٹ کیسوں سے ملنے والی دو لاشوں نے خوف ہراس پھیلا دیا، پولیس نے مبینہ قتل کے شبے میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میٹرو پولیٹن پولیس کے تفتیش کاروں نے آج صبح گرین وچ، ساؤتھ لندن کے علاقے میں قتل کے مقدمے میں ایک 36 سالہ ملزم کو گرفتار کیا ہے۔

تاہم پولیس نے تصدیق کی ہے کہ حراست میں لیا گیا شخص وہ نہیں ہے جس کی تصاویر عوام سے مدد کی اپیل کیلئے جاری کی گئی تھیں، پولیس نے یہ نہیں بتایا کہ مذکورہ شخص کو کس جرم کے شبے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

میٹروپولیٹن پولیس نے اعلان کیا تھا کہ وہ سوٹ کیس سے ملنے والی لاشوں اور ان کے قتل میں ملوث ملزم کی تلاش کیلئے کارروائی کررہی ہے، تفتیشی اہلکاروں کا خیال ہے کہ ملزم 10 جولائی کی شام لندن سے برسٹل آیا تھا۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس کو بدھ کی رات 11:57 پر کلفٹن سسپنشن برج پر ایک شخص کے بارے میں ایک کال موصول ہوئی جو سوٹ کیس کے ساتھ مشکوک حالت میں نظر آرہا تھا۔

عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا کہ ایک مشتبہ شخص جو ٹیکسی کے ذریعے پُل پر پہنچا تھا اور اس کے پاس موجود سوٹ کیسوں سے خون بہہ رہا تھا۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ مشتبہ شخص ممکنہ طور پر وہ بھاری سوٹ کیسوں کو پُل سے نیچے کھائی میں پھینکنے کا ارادہ رکھتا تھا جو وزنی ہونے کے باعث نہ کر سکا۔

پولیس اطلاع ملنے کے دس منٹ کے اندر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تاہم مشتبہ شخص سوٹ کیسوں کو چھوڑ کر وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

واضح رہے کہ کلفٹن سسپنشن برج ایک معلق پل ہے جو دریائے ایون کو عبور کرتے ہوئے برسٹل کے کلفٹن کو نارتھ سمرسیٹ کے لی ووڈز سے ملاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں