جمعہ, جنوری 31, 2025
اشتہار

’مرزا پور‘ سیزن 3 نے ساتھ پچھلے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی مشہور ترین کرائم ڈرامہ سیریز ’مرزا پور‘ سیزن 3 نے ساتھ پچھلے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔

بالی ووڈ کی مشہور ترین کرائم ڈرامہ سیریز ’مرزا پور‘ کے سیزن 3 کے ریلیز ہونے کے بعد ’مرزا پور‘ ایمیزون پرائم ویڈیو پر بھارت میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والا شو بن گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے علاوہ جرائم پر مبنی اس ڈرامے کو بین الاقوامی سطح پر بھی بڑے پیمانے پر دیکھا گیا ہے جس کے بعد یہ سیریز 80 سے زائد ممالک میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ٹاپ ٹین  سیریز کی فہرست میں شامل ہو گئی ہے۔

آن لائن پلیٹ فارمز پر نشر کرنے والے اسٹریمر کے مطابق اس شو کو اوپن ویک اینڈ پر ہندوستان کے پوسٹ کوڈز میں تقریباً 100فیصد دیکھا گیا تھا۔

دوسری جانب پرائم ویڈیو میں انڈیا اوریجنلز کے سربراہ نکھل مدھوک نے کہا ہے کہ ’مرزا پور‘ کے تیسرے سیزن نے پچھلے تمام ریکارڈز توڑ دیے ہیں جن میں ’سیزن 2‘ کے قائم کردہ ریکارڈز بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ ویب سیریز ’مرزا پور‘ 2018 میں ریلیز ہوئی تھی اور اس کو شائقین کی جانب سے اس قدر پسند کیا گیا تھا کہ اس کے دوسرے سیزن کیلئے سب نے بے صبری سے انتظار کیا تھا، 2020 میں اس کی دوسرے سیزن کی ریلیز کے بعد شائقین کو تیسری سیزن کا شدت سے انتظار تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں