جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

بنگلہ دیش سے سیریز کے لیے شاہین آفریدی نے دستیابی ظاہر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے پی سی بی کو بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے دستیابی ظاہر کردی۔

بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے تربیتی کیمپ 6 اگست کو لگایا جائے گا جس میں فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی شرکت کا امکان ہے۔

شاہین شاہ آفریدی کی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 سے قبل پاکستان کے دورہ انگلینڈ کے دوران محمد یوسف کے ساتھ جھگڑے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

ذرائع کا بتانا تھا کہ کوچز اور انتظامیہ نے حالیہ دورے کے دوران شاہین آفریدی کے رویے کی شکایت چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے کی تھی۔

شاہین آفریدی نے محمد یوسف کے ساتھ سخت الفاظ کا تبادلہ کیا تھا لیکن بعد میں ان سے معذرت بھی کرلی تھی۔

ٹیم مینجمنٹ ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ یہ مسئلہ "ہیٹ آف دی مومنٹ” تھا اور اسے فوری طور پر حل کر لیا گیا تھا اور اس کے بارے میں رپورٹ کرنے کے لیے کچھ نہیں تھا۔

ذرائع کا بتانا تھا کہ جب شاہین ہیڈنگلے میں نیٹ میں بولنگ کررہے تھے تو محمد یوسف نے ان کی نوبال کی طرف اشارہ کیا تھا تو شاہین نے کہا کہ بولنگ کرنے دیں بیچ میں نہ بولیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں