سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کی جانب سے اہم بیان سامنے آیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ مملکت میں گرمی کی شدید لہر اس ہفتے کے آخر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے عاجل نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ الشرقیہ ریجن میں درجہ حرارت 47 سے 49 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
قومی مرکز کے مطابق مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ ریجن میں درجہ حرارت 42 سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔
جبکہ ریاض اور قصیم میں درجہ حرارت 45 سے 47 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
گزشتہ روز دمام اور ینبع میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ، الاحسا میں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ، ریاض، شرورہ اور مکہ مکرمہ میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ اور وادی الدواسر میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
سورج آج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا
رپورٹ کے مطابق حفر الباطن، القیصومہ اور الاحسا میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے پر گرم موسم کے دوران گرمی کی تھکن اور سن سٹروک کے خطرے کی ابتدائی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔