جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

تحریک انصاف کو مذاکرات میں بہت سنجیدگی دکھانا ہوگی، جے یو آئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : جمعیت علمائے اسلام کے ترجمان عبد الغفور حیدری نے پی ٹی آئی کیساتھ رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کومذاکرات میں بہت سنجیدگی دکھانا ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام اور پاکستان تحریک انصاف میں رابطے بحال ہوگئے۔

رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر اور مولانا فضل الرحمان کےدرمیان ملاقات ہوئی ، مولانا عبد الغفور حیدری نے تصدیق کی کہ پی ٹی آئی کیساتھ ہمارے رابطے ہیں۔

- Advertisement -

عبد الغفور حیدری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نےمذاکراتی کمیٹی تشکیل دےدی ہے اور مذاکرات کیلئے جے یو آئی کوبھی کمیٹی قائم کرنے کی تجویزدی، ہم نے بھی طے کیا ہے کہ کمیٹی بنانیں گے۔

ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ اس بات کاتعین کریں گےکہ کن کن نکات پربات کرنی ہے تاہم ابھی معاملہ کمیٹیوں کی حدتک ہے،کمیٹیاں بنیں گی توہی مذاکرات ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور جے یو آئی میں بہت بڑی خلیج حائل ہے،اسے ہٹانےمیں دیر لگے گی، ہم 10 سے 12 سال ایک دوسرے کے مخالف رہے، قریب آتے وقت لگے گا۔

عبد الغفور حیدری   نے بتایا کہ دونوں جماعتوں کوایک دوسرےسےتحفظات ہوسکتےہیں، پہلے دونوں جماعتوں کو تحفظات دور کرنا ہوں گے، جب تک تحفظات دورنہ کئےگئےقربت ممکن نہیں لگتی، بھی ہمارے ورکرزبھی اس معاملے کوقبول نہیں کررہے،اس پربھی محنت کرنا ہوگی۔

انھوں نے زور دیا کہ تحریک انصاف کومذاکرات میں بہت سنجیدگی دکھاناہوگی، یہ مذاکراتی نشستیں ’’گفتن اور برخاستن‘‘نہ ہوں،نتیجہ بھی نکلے، ہماری ضرورت تونہیں تھی، اگرضرورت بن گئی ہےتوسنجیدہ سوچنا ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں