جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

سرکاری اخراجات پر کھانوں، بیرون ملک دوروں پر پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے غیر ضروری بیرون ملک دوروں اور سرکاری اخراجات پر کھانوں پر پابندی عائد کر دی۔

ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ پابندی کا اطلاق پارلیمانی وفود اور اسمبلی افسران پر ہوگا، کم سے کم دورانیے اور مختصر وفود کو اجازت ہوگی۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے سرکاری اخراجات پر ریفریشمنٹ پر بھی پابندی عائد کی اور ڈنر اور لنچ کے ٹائم کوئی اجلاس نہ رکھنے کی ہدایت جاری کر دی۔

- Advertisement -

قبل ازیں، قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں نے اسپیکر ایاز صادق سے پہلے سے فراہم گاڑیاں پرانی اور ناکارہ ہونے کی شکایت کی تھی جس پر انہوں نے تمام گاڑیوں کی مرمت کی ہدایت جاری کی اور مرمت کے بعد یہ گاڑیاں چیئرمینوں کے حوالے کر دی گئیں۔

چیئرمینز مسلسل نئی گاڑیاں فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے رہے مگر ایاز صادق نے انکار کر دیا۔ انہوں نے چیئرمینوں کو جواب دیا کہ خود ان کے پاس موجود گاڑی 2015 ماڈل کی ہے جبکہ چیئرمینوں کو دی گئی گاڑیاں 2017 اور 2019 ماڈل کی ہیں۔

اسپیکر کا مؤقف تھا کہ اتنے فنڈز نہیں ہیں کہ نئی گاڑیاں خریدی جائیں، وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے بھی نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی ہے اور وزارت خزانہ نے بھی نئی گاڑیوں کیلیے فنڈز دینے سے انکار کر دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں