گوادر، سی پیک کے دوسرے مرحلے میں داخل ہونے کے ساتھ ہی ایک مصروف بین الاقوامی تجارتی مرکز بننے کے لیے تیار ہے۔
تفصیلات کے مطابق گوادر، سی پیک کے دوسرے مرحلے میں داخل ہونے کے ساتھ ہی ایک مصروف بین الاقوامی تجارتی مرکز بننے کے لیے تیار ہے، اربوں روپے مالیت کے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ، گوادر واٹر ڈیسیلینیشن پلانٹ، گوادر پورٹ، ایسٹ بے ایکسپریس وے مکمل کرلئے گئے۔
مکمل ہو جانے والے سی پیک کے میگا پروجیکٹس میں 230 ملین ڈالر مالیت کا نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ، 179 ملین ڈالر مالیت کا ایسٹ بے ایکسپریس وے، 300 ملین ڈالر مالیت کا گوادر پورٹ اور 100 ملین ڈالر مالیت کا چین-پاکستان فرینڈشپ اسپتال شامل ہیں۔
دیگر تکمیل شدہ منصوبوں میں 10 ملین ڈالر مالیت کا گوادر ووکیشنل ٹریننگ سینٹر، 12.7 ملین ڈالر مالیت کا گوادر واٹر ڈیسیلینیشن پلانٹ اور فری زونز 1 اور 2 جو کہ 2,281 ایکڑ پر پھیلے ہوئے ہیں، جبکہ گرین پامز گوادر جیسی ہاؤسنگ اسکیم، جو 1065 ایکڑ پر محیط ہے۔