اتوار, نومبر 3, 2024
اشتہار

کس عمر میں کتنے گھنٹے سونا ضروری ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

اچھی صحت کے لیے 24 گھنٹوں میں سے کتنی دیر سونا چاہیے؟ اس کا تعلق آپ کی عمر سے بھی ہے، کیونکہ اگر آپ اپنی جسمانی ضرورت کے مطابق نیند پوری نہیں کریں گے تو لازمی طور پر مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انسان اپنی جسمانی ضروریات کو زیادہ دیر تک نظر انداز نہیں کرسکتا، اس لیے نیند کا پورا کرنا بھی ایک بنیادی ضرورت ہے اگر اس کا خیال نہ رکھا جائے تو نتیجہ مختلف امراض کی صورت میں نکل سکتا ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق ہر انسان کو روزانہ کی بنیاد پر مناسب نیند لینی چاہیے۔ جس سے آپ کی جسمانی اور ذہنی صحت دونوں کو فائدہ ہو لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کس عمر کے انسان کو کتنی نیند لینا چاہیے؟

- Advertisement -

اگر آپ اپنی جسمانی ضرورت سے کم نیند لے رہے ہیں یا اس سے زیادہ سو رہے ہیں تو خود کو امراض میں مبتلا کرنے کیلئے تیار رہیں۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اگر کوئی شخص پوری نیند نہ لے تو وہ ذیابیطس کا شکار ہوسکتا ہے، اس کے علاوہ خواتین میں کم نیند کی وجہ سے بریسٹ کینسر جیسی خطرناک بیماریاں لاحق ہوسکتی ہیں۔

اچھی صحت

نیند پوری نہ کرنے کا نقصان

نیند پوری نہ کرنے سے جسم کے دیگر خلیوں پر برا اثر پڑتا ہے۔ اس کے ساتھ جسم میں معدنیات کا توازن بگڑنے لگتا ہے اور ہڈیاں بھی کمزور ہونے لگتی ہیں اور ایسے ہارمونز جو بھوک کو کنٹرول کرنے والے ہیں ان کی سطح خراب ہونے لگتی ہے۔

پوری نیند اس لیے بھی ضروری ہے کہ سوتے وقت ہمارا جسم زہریلے مادوں کو خارج کرتا ہے لیکن جب ہم کافی نیند نہیں لیتے ہیں تو یہ مادے خارج نہیں ہوپاتے اور امراض قلب کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق جو لوگ افراد سات گھنٹے سے کم کی نیند لیتے ہیں ان میں موٹاپے کے اثرات زیادہ ہوسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ نیند کی کمی کی وجہ سے ہونے والی ہارمونل اور جسمانی تبدیلیاں بھی ہائی بلڈ شوگر، بلڈ پریشر اور خون میں سوزش کی سطح میں اضافہ کرتی ہیں جس کی وجہ سے دل کی بیماری کا خطرہ بھی بڑھ سکتا ہے۔

؟ کس عمر کے لوگوں کیلئے کتنی نیند 

نیشنل سلیپ فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق 65 سال سے زائد عمر کے افراد کو تقریباً 7 سے 8 گھنٹے سونا چاہیے، تاہم وہ اس سے تھوڑی کم یعنی 5 سے 6 گھنٹے تک بھی سو سکتے ہیں اور اس طرح اپنی نیند کو ایک گھنٹہ کم سوئے بغیر بھی پورا کر سکتے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 18 سے 65 سال کی عمر کے بالغ افراد کو تقریباً 7 سے 8 گھنٹے کی نیند کی ضرورت ہوتی ہے، اگر بچوں کی بات کی جائے تو انہیں بڑوں سے زیادہ نیند کی ضرورت ہوتی ہے۔

اس کے علاوہ آپ اپنی نیند کا دورانیہ دو مرحلوں میں بھی مکمل کرسکتے ہیں اس کے لیے وہ نیند کو دن اور رات کی بنیاد پر تقسیم کرسکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں