اتوار, فروری 23, 2025
اشتہار

مددگار ون فائیو نے فیصل آباد سے گمشدہ بچے کو والدین سے ملوادیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: مدد گار ون فائیو کے خصوصی یونٹ نے فیصل آباد سے گمشدہ بچے کو والدین سے ملوادیا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد سے لاپتہ ہونے والا لڑکا کراچی سے مل گیا، مدد گار ون فائیو کے خصوصی یونٹ نے بچے کو والدین سے ملوادیا۔

مدد گار ون فائیو کے ڈی آئی جی ایڈمن نے بتایا کہ 13 سالہ فاخر پھپو سے ملنے ٹرین میں فیصل آباد سے کراچی پہنچا تھا، بچہ جون میں اسٹیل ٹاؤن تھانے کو ملا تھا جس کے بعد تھانے نے سندھ پروٹیکشن یونٹ کے شیلٹر ہوم بھیج دیا تھا۔

عمران یعقوب نے بتایا کہ ون فائیو ٹیم نے کام کیا اور فیصل آباد میں والدین کا پتہ لگایا، والدہ سے رابطہ کیا، تو والدہ نے کہا کہ وہ آنا چاہتی ہیں لیکن انہیں مالی مسائل درپیش تھے۔

ڈی آئی جی ایڈمن نے بتایا ک ون فائیو کی ٹیم نے والدہ کو اپنے اخراجات پر کراچی بلوایا، فائیو ون کی خصوصی یونٹ پچھلے 2 ماہ سے اس کیس پر کام کررہی تھی، اس ٹیم نے اب تک 20 گمشدہ بچوں کو والدین سے ملواچکے ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں