جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

’’حکومت کو ڈبے کے دودھ سے 70 ارب روپے ٹیکس ملے گا‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

معروف صنعتکار میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ حکومت کو ڈبے کے دودھ سے 70 ارب روپے ٹیکس ملے گا، اسکا مارکیٹ شیئر5 فیصد ہے۔

میاں زاہد حسین کا کہنا تھا کہ پیکٹ دودھ کی قیمت بڑھنے سے کھلےدودھ والوں کو قیمتوں میں اضافے کا موقع ملے گا، پیکٹ دودھ کا مارکیٹ شیئر5 فیصد ہے، کھلے دودھ کا مارکیٹ شیئر 95 فیصد ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان میں پہلے ہی غربت بہت زیادہ ہے، عوام کی جیب سے 319 ارب روپے اضافی نکل جائیں گے۔

میاں زاہد حسین نے کہا کہ کھلے دودھ کا معیار بھی اچھا نہیں ہے، پیکٹ دودھ پر پہلے ٹیکس نہیں تھا، اس بار حکومت نے پیکٹ دودھ پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لگا دیا۔

عثمان ظہیر کا کہنا تھا کہ ڈبے کے دودھ پر ٹیکس شرح دنیا میں سب سے زیادہ ہے، کھلے دودھ والے ٹیکس نہیں دیتے ان کی کمائی میں اضافہ ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پیکٹ دودھ پر پالیسی واضح نہیں ہے، جو لوگ بچوں کو معیاری دودھ دینا چاہتے ہیں وہ اب پیکٹ دودھ نہیں پلا سکتے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں